جمعہ 31 اکتوبر 2025 - 10:38
امام صادق (ع) کی نگاہ میں دور سے امام حُسین (ع) کی زیارت کا آسان ترین طریقہ!

حوزہ/ آیت الله شبیری زنجانی نے امام صادق (ع) کی ایک روایت کے ذیل میں کہا کہ اپنے گھر میں غسل کریں؛ چھت پر جائیں اور امام حسین (ع) کی قبر مطہر کی جانب اشارہ کر کے آنحضرت (ع) کو سلام کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؛ آیت الله شبیری زنجانی نے ایک بیان میں دور سے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے طریقۂ کار کا ذکر کیا اور اس طرح امام حسین علیہ السلام کا زائر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سدیر صیرفی کہتے ہیں: حضرت امام صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا: اے سدیر! کیا آپ اکثر ابو عبد الله الحسین علیہ السّلام کی قبر کی زیارت کو جاتے ہیں؟

میں نے عرض کیا: یہ (اکثر آنحضرت کی زیارت پر جانا) میرے لیے مشکل ہے۔

امام نے فرمایا: کیا آپ نہیں چاہتے کہ میں آپ کو کوئی ایسی بات سکھاؤں کہ اگر آپ اس پر عمل کرو گے تو خداوند آپ لیے زیارتِ (امام حسین) کا ثواب لکھ دے گا؟

میں نے عرض کیا: جی! میں آپ پر قربان ہو جاؤں۔

امام صادق علیہ السّلام نے فرمایا: اغْتَسِلْ فِی مَنْزِلِکَ وَ اصْعَدْ إِلَی سَطْحِ دَارِکَ وَ أَشِرْ إِلَیْهِ بِالسَّلَامِ یُکْتَبْ لَکَ بِذَلِکَ الزِّیَارَةُ. اپنے گھر میں غسل کریں؛ چھت پر جائیں اور امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی طرف اشارہ کر کے سلام کریں! اس عمل سے آپ کے لیے زیارتِ (امام حسین علیہ السّلام کا ثواب) لکھا جائے گا۔

کامل الزیارات، صفحہ 11، حدیث 5

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha