حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ امام سجاد (ع) قم میں نئے مدیر محترم کی تجلیل و معارفہ کی تقریب منعقد ہوئی اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے فارغ التحصیل طلاب، ممتاز اساتذہ اور نمایاں ذمہ داران کو اسناد اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔اس تقریب کا انعقاد 28 اکتوبر 2025ء مطابق 6 آبان 1404 شمسی کو مدرسہ امام سجاد (ع) میں مشرف محترم، اساتید، طلاب اور ذمہ داران کی قدردانی اور تکریم کے عنوان سے کیا گیا۔
تقریب کا آغاز استاد قاری بشارت حسین کی تلاوت کلام اللہ مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین حمید رضا حقیقی دام عزہ نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں تحصیل علم اور تہذیبِ نفس کو فطری ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا: طالب علم کی پیشرفت کا بنیادی عنصر "امید" ہے اور یہی امید انسان کو مراتب عالی کی جانب لے جاتی ہے۔
تقریب کے دوران تعلیمی سال 1403-1404شمسی / 2024ء-2025ء میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے فارغ التحصیل طلاب، ممتاز اساتذہ اور نمایاں ذمہ داران کو اسناد اور شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
مزید برآں مشرف محترم مدرسہ حجت الاسلام والمسلمین خضر عباس گھلو نے حجت الاسلام والمسلمین سید محمد علی نقوی کو مدرسہ امام سجاد (ع) کا نیا مدیر مقرر کئے جانے کا اعلان کیا۔

تقریب کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عجل) اور شرکاء کی پذیرائی کے ساتھ ہوا۔









آپ کا تبصرہ