جمعرات 30 اکتوبر 2025 - 21:44
دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی جانب سے اساتید درس خارج کے لئے تجلیلی نشست کا اہتمام

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ کی جانب سے درس خارج دینے والے پاکستانی اساتذہ کرام کے لئے ایک تجلیلی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد دبیر مجلس نظارت حجت الاسلام والمسلمین علامہ منیر حسین عسکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام معصوم علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "علم ایسا نور ہے اللہ جس کے دل میں چاہتا ہے ڈال دیتا ہے"۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی جانب سے اساتید درس خارج کے لئے تجلیلی نشست کا اہتمام

انہوں نے کہا: علم کی بہت سی تعریفیں کی گئی ہیں لیکن وجہ مشترک سب میں یہی ہے کہ جو چیز پہلے معلوم نہ ہو پھر معلوم ہو جائے اسے علم کہتے ہیں۔ مفکرین نے علم کی دو اقسام بیان کی ہیں علم خدادادی اور علم اکتسابی، علم خدادادی یعنی انبیاء و ائمہ علیھم السلام کا علم جبکہ اکتسابی وہ علم جو کسب کیا گیا ہو یہ علم بھی نور ہو سکتا ہے بشرطیکہ انبیاء و ائمہ معصومین کے فرامین کی روشنی میں حاصل کیا گیا ہو۔

دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی جانب سے اساتید درس خارج کے لئے تجلیلی نشست کا اہتمام

دبیر مجلس نظارت نے اساتذہ کرام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ہمیں فخر ہے کہ آج حوزہ علمیہ قم میں ایسے پاکستانی اساتذہ کرام موجود ہیں جو درس خارج کی تدریس میں مشغول ہیں۔

نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور مدیر دفتر حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ بشارت حسین زاہدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ جس میں کہا گیا کہ سرزمین مقدس قم میں ان اساتذہ کرام کی موجودگی ایک طرف سعادت و خوشبختی کا باعث ہے جبکہ دوسری طرف پیغمبرانہ مشن کی ادائیگی میں اضافے کا باعث بھی ہے۔

دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی جانب سے اساتید درس خارج کے لئے تجلیلی نشست کا اہتمام

حوزہ علمیہ قم کے جن اساتذہ کرام کی تجلیل کی گئی ان میں:

  • آیت اللہ محمد باقر مقدسی
  • آیت اللہ سید شجاع حسین حسینی
  • آیت اللہ قاضی کاظم حسین
  • آیت اللہ عباس صادقی شامل تھے۔

دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی جانب سے اساتید درس خارج کے لئے تجلیلی نشست کا اہتمام

پروگرام کے آخر میں ان اساتذہ کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لوح تقدیر پیش کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha