ہفتہ 5 جولائی 2025 - 12:33
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے  قم المقدسہ میں 43واں انٹرنیشنل مرکزی عشرہ محرم الحرام

حوزہ / دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے زیر اہتمام حرم مطہر کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیھا میں 43واں انٹرنیشنل مرکزی عشرہ محرم الحرام 2025ء منعقد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے زیر اہتمام حرم مطہر کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیھا میں 43ویں انٹرنیشنل مرکزی عشرہ محرم الحرام 2025ء کی نویں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین علامہ منیر حسین عسکری نے کہا: کربلائی لوگوں کی نگاہ ہمیشہ رضائت پروردگار عالم کے حصول کے لیے ہوتی ہے۔ جہاں خدا کی رضا ہو وہاں جان لٹانے سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ پوری دنیا مل کر مجھے مردہ باد کہے تو بھی مجھے غم نہیں۔ اگر ساری دنیا مل کر مجھے زندہ باد کہے تو اس پر مجھے کوئی خوشی نہیں ہوتی ہے اس لیے کہ میں نے خدا کی خوشنودی کے لیے جدوجہد کی ہے اور اس کی رضائت ہی میری سعادت کی ضامن ہے"۔

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے  قم المقدسہ میں 43واں انٹرنیشنل مرکزی عشرہ محرم الحرام

خطیب محترم نے کہا: حالیہ دنوں ایک خبیت شخص نے عالم اسلام کے عظیم الشان رہنما حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دی ہے۔ اس بدبخت انسان کو یہ نہیں معلوم کہ یہ جس شخصیت کے خلاف زبان درازی کی ہے وہ سید ہے اور فاطمی ہے۔ وہ نہ تیری دھمکیوں سے ڈرتا اور نہ ہی تم اور تمہارے پالتو کتوں کی پر وار کرتا ہے۔ اس لیے کہ حسینی مکتب میں ذلت کے ساتھ زندگی کو ہم عار سمجھتے ہیں اور ایسے جینے پر شہادت کی موت کو ترجیح دیتے ہیں۔

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے  قم المقدسہ میں 43واں انٹرنیشنل مرکزی عشرہ محرم الحرام

انہوں نے کہا: کربلا میں حضرت عباس علیہ السلام نے دنیا کا امن نامہ ٹھکرا دیا اور جام شہادت نوش کیا اس لیے پروردگار عالم نے حضرت عباس علیہ السلام کو وہ مقام عطا فرمایا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا فرماتی ہیں کہ "کل قیامت کے دن شفاعت کے لیے حضرت عباس کے کٹے ہوئے بازو کافی ہیں"۔

دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے  قم المقدسہ میں 43واں انٹرنیشنل مرکزی عشرہ محرم الحرام

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha