حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 10 ربیع الثانی یومِ وفاتِ کریمہ اہل بیت، اخت الرضا حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے دفترِ قائدِ ملت جعفریہ شعبۂ زائرین قم المقدسہ کی جانب سے مسجد بیت النور میں مجلس و جلوس عزاء کا انعقاد کیا گیا؛ جس میں علماء، طلباء اور زائرین کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلسِ عزاء سے مولانا سید ذیشان حیدر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی زندگانی پر روشنی ڈالی، جبکہ مولانا عمران عباس قمی نے مصائب سیدہ معصومہ بیان کئے۔
مجلس کے بعد جلوس عزاء برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم کریمہ اہل بیت سلام علیہا میں اختتام پذیر ہوا۔
شام وفات کی مجلسِ عزاء؛ حرم مطہر کے شبستان حضرت ابو طالب میں منعقد ہوئی، جس سے مولانا محمد علی غیوری نے خطاب کیا۔
مجلسِ عزاء کے بعد ماتم داری ہوئی اور آخر میں عزاداروں کے درمیان نیاز امام حسین علیہ السلام بھی تقسیم کی گئی۔










آپ کا تبصرہ