منگل 30 ستمبر 2025 - 11:08
دفترِ قائدِ ملت جعفریہ شعبۂ قم کے وفد کی زائرین کے مسائل سے متعلق حجت الاسلام احمدی قمی سے ملاقات

حوزہ/دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم کے اعلیٰ سطحی وفد نے حجت الاسلام غلام محمد شاکری کی سربراہی میں، ایرانی زیارات مقدسہ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین احمدی قمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور زائرین سے متعلق اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم کے اعلیٰ سطحی وفد نے حجت الاسلام غلام محمد شاکری کی سربراہی میں، ایرانی زیارات مقدسہ کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین احمدی قمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور زائرین سے متعلق اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دفترِ قائدِ ملت جعفریہ شعبۂ قم کے وفد کی زائرین کے مسائل سے متعلق حجت الاسلام احمدی قمی سے ملاقات

ملاقات میں زائرین کو بلاجواز پیش آنے والے مسائل پر مفصل گفتگو کی گئی اور اس مسئلے کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور و فکر کیا گیا۔

اس کے علاوہ عراقی حکومت کی طرف سے نئے قوانین پر بھی گفتگو کی گئی جس میں پاکستانی زائرین کے لیے 50 سال سے کم عمر افراد کو زیارات کی اجازت نہ دینا اور بارڈر سے واپس کرنے جیسی مشکلات درپیش ہیں۔

حجت الاسلام احمدی قمی نے ان سب مسائل کو دلچسپی سے سنا اور ان کے حل کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کا وعدہ کیا۔

وفد میں دفتر کے مدیر حجت الاسلام مولانا غلام محمد شاکری، حجت الاسلام سيد علی حسین نقوی مسئول امور روابط، حجت الاسلام ضیغم عباس جواد مسئول امور مالی، حجت الاسلام شاہد رضا خان مسئول امور طلاب اور مسئول شعبۂ زائرین سید ناصر عباس انقلابی کے سمیت دیگر احباب بھی موجود تھے۔

دفترِ قائدِ ملت جعفریہ شعبۂ قم کے وفد کی زائرین کے مسائل سے متعلق حجت الاسلام احمدی قمی سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha