بدھ 1 اکتوبر 2025 - 17:25
دنیا پہلے غزہ میں ستر ہزار شہریوں کے قتل پر اسرائیل کو کٹہرے میں لائے: علامہ سید حسنین عباس گردیزی

حوزہ/مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسرائیل اور امریکہ جیسے مکار دشمن سے معاہدہ کوئی فائدہ نہیں دے گا، کہا کہ دنیا پہلے غزہ میں ستر ہزار شہریوں کے قتل پر اسرائیل کو کٹہرے میں لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین گردیزی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی ایسے منصوبے کو نہیں مانتے جو غاصب اسرائیل کے قبضے کو قانونی بنانے اور فلسطینوں کے استحصال پر مبنی ہو ۔ نہر سے بحر تک فلسطین کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے دو ریاستی حل کی تائید کرنا مسئلہ کشمیر کے کیس کو کمزور کرے گا اور یہ ہمارے قائد اعظم کے اصولی مؤقف کے بھی خلاف ہے۔

مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر نے کہا کہ ہمارا ملک گزشتہ ستر سالوں سے ایک ایسے اصولی موقف پر ڈٹا ہوا ہے جو کہ خالصتاً انسانی حقوق اور انصاف پر مبنی ہے۔ ایسی کسی سودے بازی کو قبول نہیں کریں گے جو مظلوم فلسطینوں کا استحصال کرے۔

اجلاس میں ملک بھر میں تنظیم سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے، جس میں عوامی روابط اور اہم اضلاع میں تنظیمی سٹریکچر کی تکمیل پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں آئیندہ کے پروگرامات خصوصاً علمی سیمنارز کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ جات کئے گئے اور ذمہ داران کو صوبوں اور مرکزی کی سطح پر علمی سیمنارز کے انعقاد کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

اجلاس میں علامہ اصغر عسکری، علامہ اقبال بہشتی، علامہ نعیم الحسن اور علامہ عیسیٰ امینی سمیت دیگر مرکزی عہدیدران موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha