منگل 30 ستمبر 2025 - 12:09
ضلع جھنگ میں سیلاب زدگان کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد

حوزہ/قائدِ ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سیلاب زدگان کے لیے دوسرا میڈیکل کیمپ، بمقام قصر زینبؑ موضع بدھ بیلا تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں لگایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائدِ ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر سیلاب زدگان کے لیے دوسرا میڈیکل کیمپ، بمقام قصر زینبؑ موضع بدھ بیلا تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ میں لگایا گیا ہے۔

یہ میڈیکل کیمپ زیر میزبانی مولانا لیاقت علی سیال، برادر سید اسد عباس حسنی، مولانا سید ریاض حسین شاہ و دیگر برادران و مخلص کارکنان لگایا گیا۔

سیلاب 2025ء کے متاثرین کی دلجوئی، تسلی، تشفی اور مرہم سازی کے لیے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی زیر سرپرستی سید اظہار بخاری، مولانا قاسم جعفری، سید محمد باقر کاظمی، ڈاکٹر عاصم فرید کی زیرِ نگرانی نیڈ فاونڈیشن، باب العلم ٹرسٹ، ایس یو سی پاکستان اور ابوذر ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام و زیر اہتمام میڈیکل کیمپس کی شکل میں بہترین خدمات کی فراہمی جاری ہے، جس میں مستند و ماہر ڈاکٹرز اور کہنہ مشق میڈیکل اسٹاف نے سینکڑوں نہیں، بلکہ ہزاروں نادار و لاچار و غریب متاثرین کو مفت چیک اپ مفت ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha