حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی/ اے۔ایم۔آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ "صحت مند زندگی، خوشحال زندگی" کے پیغام کے ساتھ یہ کیمپ 12 اکتوبر 2025، بروز اتوار صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک منعقد ہوگا۔
یہ کیمپ دھرمشلا ناراینا سپر اسپیشیالٹی اسپتال دہلی کے تعاون سے یوسف علی ویلفیئر سینٹر، گلی نمبر 6 اور 7، پرانا مصطفیٰ آباد، دہلی-94 میں لگایا جا رہا ہے، جو جامع مسجد، امامبارگاہ اور راشن کی دکانوں کے سامنے واقع ہے۔
اے۔ایم۔آر ٹرسٹ ماضی کی طرح اس بار بھی شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔ ٹرسٹ کے ممبر ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ دھرم شیلا ہاسپیٹل کے ماہر ڈاکٹر بھی کیمپ میں خدمات انجام دیں گے۔

🔹 شرکت کرنے والے ماہرین:
1. امراضِ نسواں کی ماہر (Gynecologist)
2. طبی ماہر (Physician)
🔹 کیمپ میں دستیاب سہولیات:
PAP Test (پاپ اسمیئر): خواتین میں رحمِ مادر کے کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے۔
Mammography (ماموگرافی): خواتین کے سینے میں کینسر یا گلٹیوں کی جانچ۔
BP & Sugar Test: بلڈ پریشر اور شوگر کی جانچ۔
Bone Scan: ہڈیوں کی کمزوری یا انفیکشن کی تشخیص۔
PFT (پھیپھڑوں کی کارکردگی کا ٹیسٹ): سانس لینے کے نظام کی جانچ۔
ECG: دل کی دھڑکن اور برقی کارکردگی کا تجزیہ۔
واضح رہے کہ یہ کیمپ عوام کے لیے بالکل مفت ہے، جس کا مقصد صحت عامہ کو فروغ دینا اور مختلف بیماریوں کی بروقت تشخیص کو ممکن بنانا ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
📞 9568146232، 9871735839، 9319570586
07:22 - 2025/10/11









آپ کا تبصرہ