جمعرات 16 اکتوبر 2025 - 11:22
سیلاب زدگان کی داد رسی کے لیے ضلع ملتان میں ساتواں میڈیکل کیمپ کا قیام

حوزہ/صوبۂ پنجاب پاکستان میں سیلاب زدگان کی داد رسی کے لیے شیعہ علماء کونسل اور ذیلی اداروں کے تحت بستی اوباڑا جنوبی تحصیل جلالپور پیر والہ ضلع ملتان میں ساتواں میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ پنجاب پاکستان میں سیلاب زدگان کی داد رسی کے لیے شیعہ علماء کونسل اور ذیلی اداروں کے تحت بستی اوباڑا جنوبی تحصیل جلالپور پیر والہ ضلع ملتان میں ساتواں میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

یہ میڈیکل کیمپ مولانا شرافت حسین مجتبائی صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل جلالپور پیر والا و دیگر برادران و مخلص کارکنان کی میزبانی میں لگایا گیا ہے، جہاں کافی تعداد میں مریضوں نے اپنا مفت علاج اور ٹیسٹ وغیرہ کروایا۔

واضح رہے پنجاب بھر میں قائدِ ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی میں شیعہ علماء کونسل کے کارکنان اور شیعہ علماء کونسل سے منسلک ادارے سیلاب 2025ء کے متاثرین کی دلجوئی، تسلی، تشفی اور مرہم سازی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha