ہفتہ 18 اکتوبر 2025 - 06:00
علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

حوزہ/ جامعہ الکوثر اسلام آباد میں محسنِ ملت آیت الله محسن نجفی کے رفیقِ دیرینہ علامہ ملک ظفر عباسؒ کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں قائدِ ملت جعفریہ سمیت علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الکوثر اسلام آباد پاکستان میں ممتاز عالمِ دین اور محسنِ ملت آیت الله محسن نجفی کے ہمدمِ و دیرینہ رفیق علامہ ملک ظفر عباس کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلباء اور مؤمنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کا شرف معروف قاری قرآن جناب قاری وجاہت رضا صاحب نے حاصل کیا۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مرحوم کی شخصیت، علمی، تبلیغی اور تنظیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سادہ، بااخلاص اور دین‌ فہم شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مولانا لیاقت اعوان نے اپنے خطاب میں مرحوم کے ابتدائی حالاتِ زندگی اور تعلیمی سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ مرحوم نے پنجاب کے علاقہ جھمٹ میں آنکھ کھولی اور استاد العلماء سید گلاب علی شاہ کے زیر سایہ دینی تعلیم کا آغاز کیا۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

جامعۃ الکوثر کے سینئر مدرس علامہ انتصار حیدر جعفری نے مرحوم کی خدمات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمیشہ خالصتاً رضائے الٰہی کے لیے کام کرتے تھے اور نام و نمود سے کوسوں دور رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے فرزند، مولانا علی عباس نجفی سے یہ توقع ہے کہ وہ اپنے والدِ بزرگوار کے مشن کو مزید وسعت دیں گے۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے مرحوم کی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایتامِ آلِ محمدؑ کے پروردہ اور خدمتِ دین کے جذبے سے سرشار عالم دین تھے۔ انہوں نے بے شمار مساجد و امام بارگاہوں کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کیا۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

علامہ واحدی نے مزید کہا کہ مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی کا اختتام بھی شبِ جمعہ جیسی متبرک رات پر کیا، جو ان کی سعادت مندی کی علامت ہے۔

تعزیتی ریفرنس سے علامہ شیخ محمد شفا نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پیکرِ اخلاص تھے اور یورپ کے شیعہ علماء کے روحِ رواں شمار ہوتے تھے۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

علامہ مقبول حسین علوی نے اپنے ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے مرحوم علامہ ملک ظفر عباس کے ذاتی اوصاف و کمالات اور ان کی دینی ملی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

علامہ انور علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اُس وقت یورپ میں تبلیغِ دین کا آغاز کیا جب وہاں کوئی منظم شیعہ تنظیم موجود نہ تھی؛ انہوں نے مشکلات کے باوجود دینی ادارہ قائم کیا، پھر راولپنڈی منتقل ہوکر اس مشن کو جاری رکھا، بعد ازاں جب بیرونی شہریت رکھنے والے طلباء کو قانونی مسائل کا سامنا ہوا تو وہ دوبارہ لندن منتقل ہوگئے۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ مرحوم اور محسنِ ملت آیت الله شیخ محسن علی نجفیؒ کے درمیان بے تکلف اور برادرانہ تعلق تھا۔ اکثر ملاقاتوں میں محسنِ ملت مرحوم علامہ ظفر عباسؒ کے فرزند کا ذکر محبت و اعتماد سے کرتے۔ آج یہی توقع ان کے فرزند سے ہے کہ وہ اپنے والد کے مشن کو اسی اخلاص کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

اجلاس کے اختتام پر قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ مرحوم کے ساتھ ہمارا قریبی تعلق رہا، وہ نہایت زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

قائدِ ملت جعفریہ نے مزید کہا کہ محسنِ ملت آیت الله شیخ محسن علی نجفیؒ جوہر شناس شخصیت تھے؛ انہوں نے بہت پہلے علامہ ملک ظفر عباسؒ کی صلاحیتوں کو پہچان لیا تھا۔

آخر میں قائدِ ملت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔

علامہ ملک ظفر عباسؒ زمانہ شناس، باخبر اور دردِ امت رکھنے والی شخصیت تھے، مقررین

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha