حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ(س) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے کہا: خداوند متعال نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا کہ "مومنوں سے کہو کہ وہ اپنی نگاہوں کو حرام سے بچائیں کیونکہ ناپاک نگاہ دل کو بیمار کر دیتی ہے"۔
انہوں نے مزید کہا: جس طرح قرآن کریم میں ارشاد ہوا ہے کہ: «الذین ان مکناهم فی الارض اقاموا الصلاة» یعنی "اگر ان لوگوں کو ہم زمین میں دسترسی دیں تو نماز قائم کرتے ہیں"۔ پس نماز اسلامی نظام کا سب سے بڑا ہدف اور دین کا ستون ہے۔
حجت الاسلام ماندگاری نے کہا: مناسب ہے کہ حرم کریمہ اہل بیت(س) میں ہی ہر سال نماز کا اخصوصی اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ اس الہی فریضہ پر زیادہ توجہ دی جائے جو معاشرتی ترقی اور اصلاح کا بھی ذریعہ ہے۔
حرم مطہر حضرت معصومہ(س) کے خطیب نے أمیرالمؤمنین امام علی(ع) کے فرمان "اپنی زندگی کو نماز میں تبدیل کرو"، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نماز صرف ایک عبادت نہیں بلکہ انسانی تربیت کی ایک بہترین اور جامع درسگاہ ہے۔ اگر ہم نماز کو صحیح طور پر سمجھ لیں تو ہمارا سارا دین، دنیا اور آخرت درست ہو جائے۔
انہوں نے سورہ نور کی بعض آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: خدا نے پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا کہ "مومنوں سے کہو کہ وہ اپنی نگاہوں کو حرام سے بچائیں کیونکہ ناپاک نگاہ دل کو بیمار کر دیتی ہے۔ جس طرح ناپاک غذا کا جسمانی اثر ہوتا ہے، اسی طرح حرام دیکھنے یا سننے کا روحانی اثر ہوتا ہے اور بعض اوقات ایسا عمل انسان کو خدا کی بندگی سے سالوں دور کر دیتا ہے۔









آپ کا تبصرہ