منگل 30 ستمبر 2025 - 20:16
ابراہام معاہدوں میں شمولیت نہ صرف سنگین غداری، بلکہ فلسطینی کاز سے صریح بے وفائی کے مترادف ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کے متوقع مشترکہ اعلامیے کے حوالے سے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ کسی بھی فلسطینی خون کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کے متوقع مشترکہ اعلامیے کے حوالے سے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ کسی بھی فلسطینی خون کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی؛ اعلامیے میں لازمی طور پر ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا دوٹوک مطالبہ شامل ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، اس کے ساتھ ہی ہر اُس منصوبے کو مسترد کیا جانا چاہیے جو صہیونی قبضے یا استحصال کو جائز قرار دینے کی کوشش کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اپنے تاریخی اور اصولی مؤقف پر زور دیا گیا ہے کہ عدل کے بغیر ابراہام معاہدوں میں شمولیت نہ صرف ایک سنگین غداری ہوگی، بلکہ یہ فلسطینی کاز سے صریح بے وفائی کے مترادف ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں تقریباً 70,000 فلسطینی شہداء کی قربانیوں کا حساب لیا جانا ناگزیر ہے، تاکہ عالمی برادری پر یہ حقیقت واضح ہو سکے کہ فلسطین کا مسئلہ محض سرزمین کا تنازع نہیں، بلکہ انسانی ضمیر اور انصاف کا امتحان ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha