منگل 7 اکتوبر 2025 - 11:02
آئی ایس او پاکستان کی ملتان میں اسرائیل نامنظور احتجاجی ریلی

حوزہ /آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے امریکی منصوبے کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ گرین پاسپورٹ پر درج اسرائیل کے خلاف ہمارا مؤقف آئین کا حصہ ہے، جو بھی اس حوالے سے نرم گوشہ رکھے گا؛ مزاحمت کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان، شیعہ میانی یونٹ کی جانب سے گزشتہ روز مسجد جعفریہ تا علمدار چوک وزیراعظم پاکستان کی امریکی منصوبہ کی حمایت اور گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شرکائے احتجاج سے ضلعی نائب صدر مظاہر حسین، مولانا شاہد نذیر صدیقی اور سابق ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین فخر نسیم صدیقی نے خطاب کیا۔

مظاہرین نے مردہ باد امریکہ و نامنظور اسرائیل کے نعرے لگائے۔

آئی ایس او کے رہنماؤں نے اپنے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے امریکی منصوبے کی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اکہا کہ گرین پاسپورٹ پر درج اسرائیل کے خلاف ہمارا مؤقف آئین کا حصہ ہے، جو بھی اس حوالے سے نرم گوشہ رکھے گا؛ مزاحمت کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha