حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہدائے مقاومت، شہید سید حسن نصرالله اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی برسی کے سلسلے میں دفتر قائدِ ملت جعفریہ شعبۂ قم المقدسہ کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا؛پروگرام میں کابینہ، مجلس نظارت و مجلس عاملہ کے احباب نے شرکت کی۔

شعبۂ تحقیق کے سربراہ حجت الاسلام صادق الوعد نے مقالہ پیش کیا، جبکہ پروگرام کے مرکزی خطیب حجت الاسلام ڈاکٹر سید توقیر کاظمی نے شہدائے مقاومت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید مقاومت ایک دن میں سید و سردار مقاومت نہیں بنے، بلکہ اس راہ میں انہوں نے عظیم قربانیاں پیش کیں۔ سید کی زندگی میں عظیم ترین نکتہ ولایت پذیری تھا، جس پر وہ اپنی آخری سانس تک ڈٹے رہے۔
نمائندہ قائد اور مدیر دفتر حجت الاسلام شیخ بشارت حسین زاہدی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات کہے اور دعائے امام زمانہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔









آپ کا تبصرہ