بدھ 1 اکتوبر 2025 - 07:21
حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلا کی آمد سے ہماری یتیمی کا احساس ختم ہو گیا، فرزندِ شہید

حوزہ/ جمہوریہ اسلامی ایران کے حوزوی وفد نے لبنان کے شہروں میں حزب اللہ کے تین شہید علماء کے خاندانوں کی تعظیم و تکریم کے لئے ان کے گھر حاضر ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ لبنان میں گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے کہا: مرکز مدیریت حوزہ علمیہ ایران کا حوزوی وفد جو سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے لبنان آئے تھے، نے بیروت سے لبنان کے جنوبی شہروں کا سفر کیا۔ جس کے دوران انہوں نے دو شہروں نبطیہ اور جبشیت میں تین شہید علماء کی تعظیم و تکریم کے لئے منعقدہ متعدد پروگرامز میں شریک کی۔

انہوں نے مزید کہا: اس پروگرام میں حزب اللہ کے تین شہید علمائے مقاومت کے گھروں میں جا کر ان عظیم شہیدوں کی تعظیم و تکریم بھی کی گئی اور قم اور ایران کے علماء اور فضلا کا پیغام ان معزز خاندانوں تک پہنچایا گیا۔ اس پروگرام میں تین شہیدوں شیخ علی ابوریا، شیخ عبدو اور شیخ سید العاملی کی تعظیم و تکریم شامل تھی۔

حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلا کی آمد سے ہماری یتیمی کا احساس ختم ہو گیا، فرزندِ شہید

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے سرپرست نے کہا: ان تین ملاقاتوں میں شہداء کے خانوادوں نے حوزہ علمیہ کے وفد کا ان کے گھروں میں آنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عمل کو ان کے لئے بہت قیمتی اور حوصلہ افزا قرار دیا۔ ان ملاقاتوں میں سے ایک میں ایک شہید کے بیٹے نے کہا: ہم اپنے والد کی شہادت کے بعد خود کو یتیم محسوس کر رہے تھے کیونکہ ہمارے والد کی شہادت سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ہوئی تھی اور آج حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلا کی آمد سے ہمارا یتیم ہونے کا احساس ختم ہو گیا ہے، گویا ہمارے معنوی والدین علماء کی شکل میں آئے اور ہمیں یتیمی سے باہر نکالا۔

انہوں نے کہا: ایک اور قابل ذکر بات شہیدوں کے خاندانوں کا بہت بلند حوصلہ تھا۔ اگرچہ وہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے غم میں دکھی تھے لیکن وہ لوگ بارہ روزہ جنگ میں ایران کی فتوحات سے بہت بلند حوصلے کے ساتھ انتہائی خوش تھے اور اس بات پر خوش تھے کہ محور مقاومت یعنی ایران باعزت طریقے سے مقاومت کا راستہ طے کر رہا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے علماء و فضلا کی آمد سے ہماری یتیمی کا احساس ختم ہو گیا، فرزندِ شہید

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha