حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے شہر بعلبک کے دارالحکمہ ہسپتال میں حزب اللہ کے دو سابق سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین نیز ہسپتال کے تین ملازمین شہداء محمد عطوی، حسین النمر اور محمد وہبی کی شہادت کی برسی منائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں "مقاومت سے وفاداری" گروپ اور لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن علی المقداد، ہسپتال کے ڈائریکٹر اور سابقہ نمائندے جمال الطقش نیز انتظامی، طبی، نرسنگ اور تکنیکی عملے اور صحتی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
لبنانی پارلیمنٹ کے رکن نے اپنے خطاب میں خطے کے عوام کو ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والے عظیم خدمات کی تعریف کی اور شہیدان سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ان عظیم شہداء نے ہسپتال کی حمایت کرکے اسے مادی و معنوی امداد فراہم کی تاکہ یہ ادارہ ہماری عظیم اور وفادار عوام کے زخموں کی مرہم بن سکے۔
انہوں نے کہا: شہید سید نصراللہ ہمارے درمیان سے نہیں گئے ہیں بلکہ وہ ہمارے دلوں، ذہنوں اور ضمیروں میں زندہ ہیں۔ وہ غیر معمولی شخصیت نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے ایک متاثر کن رہنما تھا اور ہے۔
محترم علی المقداد نے مزید کہا: ہم خدا سے عہد کرتے ہیں، جیسا کہ ہم نے تمام شہدا سے عہد کیا ہے کہ اس مزاحمت کو ہماری روح، ذہن اور زمین پر محفوظ، پروان چڑھایا اور پھیلایا جائے گا۔ ہم شہدا کے خون کو بھی محفوظ رکھیں گے جسے ہم اپنے ذمہ ایک امانت سمجھتے ہیں۔ یہ ایک اخلاقی، انسانی اور الہی فریضہ بھی ہے۔









آپ کا تبصرہ