پیر 29 ستمبر 2025 - 17:37
جنوبی افریقہ میں شہید سید حسن نصراللہ اور کمانڈرانِ مقاومت کی برسی؛ راہِ شہداء کے تسلسل پر زور

حوزہ/ جنوبی افریقہ میں شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین سمیت رہبرانِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی شخصیات، فلسطین و مقاومت کے حامی اداروں کے نمائندوں اور سفارتِ جمہوریہ اسلامی ایران کے کارکنوں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی افریقہ میں شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین سمیت رہبرانِ مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیاسی شخصیات، فلسطین و مقاومت کے حامی اداروں کے نمائندوں اور سفارتِ جمہوریہ اسلامی ایران کے کارکنوں نے شرکت کی۔

یہ اجتماع جوہانسبرگ کے اسلامک سینٹر میں منعقد ہوا، جہاں مقررین نے شہداء محورِ مقاومت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ اور ان کے رفقاء نے اپنی جدوجہد سے نہ صرف فلسطین بلکہ تمام مظلوم اقوام کے دلوں میں امید کی شمع روشن کی۔

مقررین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ زندہ رہیں گی اور عدل، آزادی اور ظلم و اشغال کے خلاف مزاحمت کا راستہ انہی کے خون سے منور ہے۔

شرکاء نے مختلف پیغاماتِ یکجہتی پڑھ کر فلسطین کی مظلوم عوام اور دنیا کی حق پسند اقوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اس بات پر تاکید کی کہ ملتوں کو مزید اتحاد کے ساتھ صہیونی نسل کشی اور غاصبانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر ایران کے سفیر نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدالشہداء محور مقاومت، شہید سید حسن نصراللہ کے افکار اور طرزِ عمل نے دنیا بھر میں استعمار اور صہیونی غاصبوں کے خلاف بیداری کی نئی لہر پیدا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ جرائم اور امریکہ کی بلا شرط حمایت کے سامنے مقاومت ہی واحد راستہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر مظلوم اقوام اپنی آزادی حاصل کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے قومی ٹیلی ویژن نے بھی اس تقریب کو اپنی خبروں میں نمایاں طور پر نشر کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha