جمعرات 2 اکتوبر 2025 - 14:10
بعلبک لبنان میں حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی امور کے سربراہ کی حاضری؛ شہید سید عباس موسوی کو خراجِ عقیدت اور لبنان میں مقاومتی افکار پر زور

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی امور کے سربراہ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین کوہساری نے اپنے لبنان کے دورے کے دوران تاریخی شہر بعلبک اور وادی بقاع کا سفر کیا، جہاں انہوں نے حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ اور عظیم مجاہدِ اسلام، شہید سید عباس موسوی کے مزار پر حاضری دی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے بین الاقوامی امور کے سربراہ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین کوہساری نے اپنے لبنان کے دورے کے دوران تاریخی شہر بعلبک اور وادی بقاع کا سفر کیا، جہاں انہوں نے حزب اللہ لبنان کے سابق سربراہ اور عظیم مجاہدِ اسلام، شہید سید عباس موسوی کے مزار پر حاضری دی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر حجۃ الاسلام کوہساری نے شہید موسوی کے خانوادے، علاقائی علماء اور دینی مدارس کے مدیران سے اہم ملاقاتیں کیں اور اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں مقاومتی جذبہ اور انقلابِ اسلامی کی فکر ہی امت کی بیداری اور استقلال کی ضامن ہے۔

حجۃ الاسلام کوہساری نے اپنے سفر کا آغاز شہید سید عباس موسوی کی قبر پر حاضری سے کیا، جہاں انہوں نے اس مردِ مجاہد کو یا کیا۔ بعد ازاں آپ نے شہید موسوی کے خانوادے اور مقامی علماء کے ساتھ گفتگو کی۔

انہوں نے بعلبک کے حوزہ علمیہ امام المنتظر (عج)، جو آیت اللہ سید محمد یزبک کی سرپرستی میں سرگرمِ عمل ہے، کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آیت اللہ یزبک، ان کے فرزند اور ادارے کے اساتذہ و مدیران سے مشترکہ نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں نہ صرف علمی و فکری امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ نوجوان طلبہ کے ساتھ ایک صمیمی جلسہ بھی ہوا، جہاں ان کے سوالات اور نظریات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

سفر کے آخری مرحلے میں، حجۃ الاسلام کوہساری نے بعلبک میں واقع حضرت خولہ بنت الحسینؑ کے مرقد مطہر کی زیارت کی اور اس کے بعد متولی حرم کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ اس نشست میں فریقین نے لبنان اور خطے میں مقاومت کے کلیدی کردار، امام خمینیؒ کے افکار اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے رہنما اصولوں پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انہی افکار اور مقاومت کی روح سے امت مسلمہ کو بیداری، استقلال اور عزت حاصل ہوئی ہے اور یہی پیغام آئندہ نسلوں تک منتقل کیا جانا چاہئے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha