۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شیخ یزبک

حوزہ/ شیخ محمد یزبک نے فلسطین میں ہو رہے ظلم و ستم پر عربوں کی بے حسی اور خاموشی اور فلسطینی قوم کی حمایت نہ کرنے کی مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی مذہبی کونسل کے سربراہ شیخ محمد یزبک نے لبنان کےشہر بعلبک میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت صاحب الزمان (عج) پر اسلامک ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ انعامی مقابلے کی اختتامی تقریب میں کہا: فلسطین میں جاری حملے اور ظلم و ستم پر عربوں کی بے حسی اور خاموشی اور فلسطینیوں کی حمایت نہ کرنا واقعاً قابل مذمت ہے۔

شیخ یزبک نے عرب ممالک کی بے حسی پر کہا: غزہ اور فلسطین میں رونما ہونے والے واقعات کو دیکھتے ہوئے کیا ان کے ضمیر نہیں لرزتے؟ ان عربوں نے اپنا مذہب بالائے طاق رکھ دیا اور اس اقتدا ر کو کھو دیا جو اسلام نے انہیں عنایت کیا تھا، اور ان واجبات کو ترک کر دیا جس کا اسلام نے انہیں پابند بنایا تھا، انہوں نے امریکہ کو ا سطرح اپنے لئے حجت قرار دے دیا ہے جیسے امریکہ ہی ان کا خالق ہو۔

انہوں نے مزید کہا: ان عرب ممالک نے غزہ میں بچوں اور خواتین کے قتل اور نسل کشی پر خاموشی اختیار کر لی ہے اور بزدلی کا لبادہ اوڑھ لیا ہے۔

حزب اللہ کی مذہبی کونسل کے سربراہ نے کہا: ہمیں ان لوگوں کی قدر کرنی چاہیے جو دشمن کی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں۔

آخر میں شیخ یزبک نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین اور غزہ کے عوام کی حمایت میں پوری دنیا میں ان کی آزادی کی آواز اٹھائی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .