۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
1

حوزہ/ ’’عرب العرامشہ‘‘ نامی اسرائیلی گاؤں پر حزب اللہ لبنان نے ایک خصوصی آپریشن کیا جس میں 13 صہیونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے مغربی الجلیل میں صہیونی ٹھکانوں کے خلاف ایک خصوصی آپریشن کرتے ہوئے انتباہی سائرن بجائے بغیر ایک اسرائیلی عمارت اور ایک اسرائیلی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

’آشر ‘کی علاقائی کونسل کے سربراہ موشے ڈیوڈوچ نے مغربی الجلیل میں حزب اللہ کی جانب سے آج کے کئے گئے حملے کے بعد کہا کہ یہ ایک کڑوی حقیقت ہے کہ ہم بیکار بیٹھے ہیں اور سخت ضربیں کھا رہے ہیں۔

لبنان کے المیادین چینل نے بھی بتایا کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں مغربی الجلیل میں واقع عرب العرامشہ نامی علاقے میں آپریشن کرتے ہوئے دو کیلیبر راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں عرب العرامشہ میں ایک عمارت اور ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی زخمی ہوئے۔

عرب العرامشہ میں ایک عمارت اور ایک کار کو بھاری نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی میڈیا نے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 13 بتائی ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو کا ایک ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گیا تاکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا سکے۔

حزب اللہ لبنان نے آج مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع برینٹ بیرک اور میرون اسٹریٹجک ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ میرون بیس کے ایئر کنٹرول یونٹ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے اور وہاں موجود ساز و سامان کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .