۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حزب اللہ لبنان

حوزہ / حزب اللہ نے اپنے تازہ حملہ میں مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے صہیونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ نے اپنے تازہ حملہ میں مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے صہیونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے مارون الراس اور یارون میں صہیونی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جبکہ حزب اللہ اور صہیونی فوج کے درمیان سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

صہیونی فوجی سرحدی قصبے یارون میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے اس دوران ان کا مجاہدین کے ساتھ تصادم ہوا۔ جس میں دشمن کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اسی طرح مارون الراس میں مجاہدین نے راستے میں دھماکہ خیز مواد بچھا کر صہیونی فوج کا راستہ روکا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے بعد صہیونی فوج کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .