۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
ا

حوزہ/ کم از کم 80 اسرائیلی، جن میں سے بیشتر فوجی تھے جو اس حکومت کے جنوب لبنان یا غزہ پر حملوں میں شامل تھے، اکتوبر کے مہینے میں حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کم از کم 80 اسرائیلی، جن میں سے بیشتر فوجی تھے جو اس حکومت کے جنوب لبنان یا غزہ پر حملوں میں شامل تھے، اکتوبر کے مہینے میں حزب اللہ اور حماس کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔

حزب اللہ اور حماس کی کارروائیوں میں ان فوجیوں کے ساتھ ساتھ 16 عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے اس مہینے کو "بلیک اکتوبر" قرار دیا اور بتایا کہ ان ہلاک شدگان میں سے 64 فوجی اور پولیس اہلکار تھے، جبکہ 16 عام شہری تھے جو لبنان، غزہ یا اسرائیل کے اندر فلسطینیوں اور لبنان و عراق سے کیے گئے حملوں میں مارے گئے۔

ایک عبرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق، غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کو 12 ہزار سے زیادہ زخمی اور معذور فوجیوں کا سامنا ہے، جنہیں علاج کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو نے بتایا کہ ان میں سے دو تہائی فوجی جسمانی معذوری کا شکار ہیں جبکہ نصف سے زیادہ نفسیاتی مسائل سے بھی متاثر ہیں۔

غزہ میں اس جنگ کے دوران اب تک 43 ہزار فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، شہید ہو چکے ہیں، دسیوں ہزار فلسطینی ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، لبنانی حکام کے مطابق، لبنان میں بھی تقریباً 2800 افراد شہید اور 12700 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .