۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
داعش

حوزہ/ عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے آج اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں داعش کے سرغنہ ابوعمر القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے آج اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں داعش کے سرغنہ ابوعمر القریشی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی العیث کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنا کر کی گئی۔ اس فضائی حملے میں ابوعمر القریشی کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ، کئی خطرناک مواد اور ساز و سامان بھی برآمد کیا گیا۔

بیان کے مطابق، اس کارروائی کے دوران تین خودکش جیکٹیں، مختلف ہتھیار، نائٹ ویژن کیمروں، اور بڑی تعداد میں گرنیڈز کے علاوہ کئی قسم کا تکنیکی سامان، موبائل فون، اور دیگر لوجسٹک مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ، فضائی حملے کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کی لاشیں بھی تباہ ہو گئی تھیں۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے مزید بتایا کہ ان کے ٹھکانے کی تفتیش کے دوران ایک اور دہشت گردی کے ٹھکانے کا پتہ چلا ہے، جس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

یہ آپریشن عراق میں دہشت گرد گروہوں، خاص طور پر داعش، کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .