اتوار 24 اگست 2025 - 11:12
صہیونی میڈیا کا اعتراف: غزہ جنگ میں ۸۹۹ صہیونی فوجی ہلاک، ہزاروں زخمی

حوزہ/ صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے ۸۹۹ فوجی ہلاک اور ۶۲۰۰ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ پر جاری جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیل کے ۸۹۹ فوجی ہلاک اور ۶۲۰۰ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

صہیونی چینل ۱۲ کے مطابق، تازہ جھڑپوں میں فوج کا ایک افسر ’’اوری گیرلیتز‘‘ ہلاک ہوا ہے جو کفیر بریگیڈ کے شمشون بٹالین میں کمانڈر تھا۔ رپورٹ کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے ۴۵۵ صہیونی جنگجو زمینی آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ۹۲۵ کی حالت نازک ہے جبکہ ۱۶۷ اب بھی زیرِ علاج ہیں۔ مزید یہ کہ ۷۸ فوجی ’’اپنے ہی فوجی حملوں‘‘ (فائرنگ کی غلطیوں) میں مارے گئے اور تقریباً ۲۰۰۰ زخمی ہوئے۔

مبصرین کے مطابق اسرائیل ہمیشہ اپنے نقصانات کو خفیہ رکھتا ہے اور مرحلہ وار اعداد و شمار جاری کرتا ہے تاکہ اندرونی اور عالمی دباؤ سے بچ سکے، جبکہ مزاحمتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل جانی نقصان سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری جانب عبری ویب سائٹ ’’حدشوت بزمان‘‘ نے اطلاع دی کہ جنوبی غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں مزید ایک صہیونی فوجی مارا گیا اور کئی زخمی ہوئے۔ الجزیرہ کے مطابق یہ کارروائی سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کی گئی۔

رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اندرونی احتجاجات اور عالمی دباؤ کے باوجود جنگ جاری رکھنے پر بضد ہیں اور غزہ شہر پر فوجی آپریشن کو وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ ایک طرف حماس کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا جائے اور دوسری طرف شدت پسند اتحادی وزیروں کے ساتھ اپنی حکومت کو قائم رکھا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha