۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
News ID: 395750
7 جنوری 2024 - 10:56
1

حوزہ/ عسکری امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی اصل تعداد کو چھپا رہی ہے کیونکہ حقیقی اعداد و شمار کے سامنے آنے سے تل ابیب پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی فوج نے ہفتے کی رات غزہ میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے، صہیونی فوج کے ایک بیان کے مطابق ہ غزہ کی پٹی کے شمال میں تل ابیب کے 31 سالہ لیفٹیننٹ کرنل رائے یوشائی یوسف موردچائی ہلاک ہوئے۔

صیہونی حکومت کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے زمینی حملے کے بعد اب تک 177 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 511 ہو گئی ہے۔

عسکری امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی اصل تعداد کو چھپا رہی ہے کیونکہ حقیقی اعداد و شمار کے سامنے آنے سے تل ابیب پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ہی اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے دو الگ الگ حملوں میں اپنے 9 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا تھا، اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک ان کے زخمی فوجیوں کی تعداد 2,336 ہو گئی ہے، فوج نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ 27 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 1,026 ہو گئی ہے۔

ہفتے کے روز بھی حزب اللہ نے بیروت میں حماس کے دفتر کے سربراہ صالح العاروری کی شہادت کے جواب میں اسرائیلی فوجی اڈے پر درجنوں میزائل داغے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .