۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ غزہ کی جنگ میں صہیونی فوج کے ہزاروں فوجی مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومتی ذرائع یہ تعداد 4000 بتا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جنگ میں صہیونی فوج کے ہزاروں فوجی مستقل طور پر معذور ہو چکے ہیں، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومتی ذرائع یہ تعداد 4000 بتا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے۔

اسٹریٹیجک موضوعات کی کوریج فراہم کرنے والی ویب سائیٹ ’’ولَّا نیوز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کم از کم چار ہزار اسرائیلی فوجیوں کو مستقل طور پر معذور کیا جا چکا ہے تاہم یہ تعداد 30 ہزار تک پہنچ سکتی ہے کیونکہ صہیونی فوج ابھی تک درست اعداد و شمار نہیں بتا رہی ہے۔

ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ 7 اکتوبر کی کارروائی نے صیہونی حکومت کو ایک ایسی جنگ میں گھیر لیا جو اسرائیل کی پوری تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی گئی تھی اور درحقیقت اس جنگ نے اسرائیلی فوج کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیلی فوج کے اندر زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو کہ تشویشناک ہے لیکن اس سے بڑی تشویشناک بات یہ ہے کہ شدید زخمی ہونے اور مستقل طور پر معذور ہونے والے فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج پورے اسرائیلی معاشرے میں خوف اور مایوسی پھیلانے سے ڈرتی ہے، اس لیے وہ ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے۔

اپنی فوج اور معاشرے کے حوصلے بلند رکھنے کی کوشش میں صیہونی حکومت ان ناموں کو معذور فوجیوں کی فہرست میں شامل نہیں کر رہی ہے لیکن اس رسمی کارروائی کے بغیر ان فوجیوں کو وہی سہولیات حاصل ہوں گی جو ڈیوٹی کے دوران معذور ہو جاتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .