۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
صہیونی فوجی

حوزہ/ غزہ کے شہر خان یونس میں سات اسرائیلی دہشت گرد فوجی مارے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام کے جنگجوؤں کے ہاتھوں جمعہ کے روز خان یونس کے علاقے عبسان الکبیرہ میں بم دھماکوں میں سات صیہونی فوجیوں ہلاک ہو گئے۔

اسرئیلی جنگی طیاروں اور صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینی نوجوان غزہ کی پٹی کے علاوہ کئی مقامات پر اپنی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں اور اسرائیلی فوج کو اس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں کہ صہیونی میڈیا خود کہہ رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اعلان کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔

اسرائیلی وزارت جنگ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ زخمی فوجیوں میں سے 1,658 کو معمولی زخم آئے ہیں اور 728 زخمی ہوئے ہیں، 429 دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی دہشت گرد فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں 13 حملے کیے جس کے نتیجے میں 107 شہید اور 142 زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے شام کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے، حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں میں صہیونی فوج کے تمام ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ خبر کے مطابق یہ چھاؤنی لبنان کی سرحد سے 15 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس پر پہلی بار حزب اللہ نے حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے دسیوں ہزار صیہونی اپنے گھر بار چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .