۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شام

حوزہ/ شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح 12 بج کر 42 منٹ پر دمشق کے قریب حملہ کیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی اور کچھ نقصان پہنچا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح 12 بج کر 42 منٹ پر دمشق کے قریب حملہ کیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی اور کچھ نقصان پہنچا۔

دہشت گرد صہیونی فوجیوں نے گولان پہاڑ کی بلندیوں سے جنوب میں بعض علاقوں کو نشانہ بنایا، اسی طرح شام کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ شام کے فضائی دفاع نے دشمن کے کئی میزائل فضا میں ہی مار گرائے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل لبنان کے المیادین ٹی وی چینل نے بھی اطلاع دی تھی کہ شامی فضائی دفاعی نظام دمشق کے قریب کالامون پر میزائلوں کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

صیہونی جنگی طیارے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا شام کے مقبوضہ گولان کے پہاڑوں کی بلندیوں کو استعمال کرتے ہوئے شام کے مشرق اور شمال میں حملے کرتے ہیں، شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اور مغربی اتحادی دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں، شامی فوج نے متعدد بار دہشت گرد گروہوں سے اسرائیلی ساختہ ہتھیاروں کی کھیپ پکڑی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .