۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ لبنان کے ایک اسٹریٹجک علاقے پر اسرائیل کے حملے کے بعد، حزب اللہ نے صیہونی ٹھکانوں پر کم از کم 100 میزائل داغ کر جوابی کارروائی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے ایک اسٹریٹجک علاقے پر اسرائیل کے حملے کے بعد، حزب اللہ نے صیہونی ٹھکانوں پر کم از کم 100 میزائل داغ کر جوابی کارروائی کی۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے کیلا بیرک میں اسرائیلی فضائی اور میزائل کمانڈ سینٹر اور دو دیگر اہم اہداف پر 100 سے زیادہ میزائل داغے ہیں۔

اسلامی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں بہادر فلسطینیوں کی حمایت اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوج نے بعلبک کے علاقے کو نشانہ بنایا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، صہیونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ منگل کی صبح تقریباً 100 راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے کچھ کو ہوا میں ہی مار گرایا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں الجلیل علیا کے علاقے اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، حالانکہ صیہونی حکومت نے اس حملے میں کسی نقصان کا اعتراف نہیں کیا ہے۔

صہیونی خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے شمالی سرحد پر یہ سب سے بڑا راکٹ حملہ ہے۔

واضح رہے کہ ایک گھنٹہ قبل الجزیرہ ٹی وی چینل کے رپورٹر نے بتایا تھا کہ شام کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں اور بالائی الجلیل میں واقع سھل الحولہ کے کئی علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنائی دیں،اس چینل کے رپورٹر نے بتایا کہ لبنان کے جنوب سے اصبع الجلیل اور مقبوضہ گولان میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر تیس سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .