بدھ 18 جون 2025 - 01:32
مقبوضہ فلسطین پر ایران کے فضائی حملے، تل ابیب پر گرے کئی میزائل

حوزہ/ صہیونی ذرائع ابلاغ نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی تھی کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کچھ دیر پہلے اطلاع دی تھی کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کے خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں۔

صہیونی ریاست کے داخلی محاذ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سائرن ایران کی جانب سے متعدد میزائل داغے جانے کے بعد فعال کیے گئے۔

صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے تمام صہیونی باشندوں کو فوری طور پر پناہ گاہوں میں جانے اور اگلے اعلان تک وہاں سے باہر نہ نکلنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

مقامی ذرائع نے تل ابیب میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے، جب کہ بعض ویڈیوز میں ایرانی میزائلوں کو کرانہ باختری کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یدیعوت آحارونوت نے ایک وڈیو شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی یہ لہر "غیر معمولی" نوعیت کی ہے، اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

ایران کے ٹی وی چینل نے بتایا کہ آج کا یہ حملہ منفرد رہنے والا ہے جسے دنیا صدیوں تک نہیں بھول پائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha