حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یمن کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر نیا میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے۔
رپورٹ کے مطابق سائرن مقبوضہ قدس سمیت مغربی کنارے کی متعدد صہیونی بستیوں میں بج اٹھے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کر دیا۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ابھی تک یمنی مسلح افواج نے اس حملے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے، جبکہ مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔









آپ کا تبصرہ