اتوار 15 جون 2025 - 22:30
ایران کے ایک بار پھر اسرائیل پر جوابی حملے، مختلف اہداف کو نشانہ بنایا +ویڈیو

حوزہ/ صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف سیکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، تاکہ اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل مرحلہ چہارم آپریشن "وعدہ صادق ۳" کے تحت صہیونی حکومت کے ٹھکانوں پر داغے گئے۔ سپاہ پاسداران کی فضائیہ کی جانب سے یہ ایک مرکب اور جارحانہ کارروائی تھی جس میں درجنوں میزائل اور ڈرون شامل تھے۔

ایرانی حکام نے پہلے ہی تاکید کی تھی کہ صہیونی حکومت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کی طرف سیکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے، تاکہ اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

ایرانی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں نے اپنی بلند دفاعی صلاحیتوں اور مکمل تیاری کے ساتھ، ملک کے مختلف مراکز سے سینکڑوں میزائل داغ کر اس حملے کا بھرپور جواب دیا۔

ایران کے ایک بار پھر اسرائیل پر جوابی حملے، اسرائیل میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا

ایران کے ایک بار پھر اسرائیل پر جوابی حملے، اسرائیل میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا

حیفا میں ہر طرف آگ ہی آگ

اب تک ایران کے میزائلوں کے تل ابیب، لاخیش، حیفا، بنی براک، کریات گات اور اوزیا فیلڈ کے علاقوں پر گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

’مقبوضہ علاقے چھوڑدیں، یہ مستقبل میں ناقابلِ رہائش ہو جائیں گے‘ ایرانی فوج کا اسرائیلی شہریوں کو انتباہ

ایران کی مسلح افواج نے اسرائیل میں رہنے والے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حساس علاقوں کے قریب جانے یا رہنے سے گریز کریں۔

ایرانی میزائل مقبوضہ حیفہ کے آسمان پر گرج رہے ہیں

مقبوضہ حیفہ میں ایرانی میزائل کا ہدف

فلسطینی بچوں کی دعا: اے خدا! ایرانی میزائل اپنے ہدف پر لگیں

اسرائیلی جارحیت کے سائے میں زندگی گزارنے والے فلسطینی بچوں کی زبان پر آج ایک ہی دعا ہے: "اے خدا! ایرانی میزائل اپنے ہدف پر لگیں۔

آگ کے شدید شعلے اب بھی قابض افواج کی امدادی ٹیموں کو جائے حملہ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں۔

ایرانی میزائل کی تباہ کن گرج، مقبوضہ حیفہ لرز اٹھا

ایرانی میزائل کی تباہ کن گرج نے مقبوضہ حیفہ کو لرزا کر رکھ دیا۔ حملے کے نتیجے میں شہر کے مختلف حصوں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ آسمان پر دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق میزائل اپنے ہدف پر گرے، اور حملے کے بعد علاقے میں شدید آگ بھڑک اٹھی، جس نے قابض فورسز کی امدادی کارروائیوں کو بھی متاثر کیا۔ آگ کی شدت کے باعث اب تک امدادی ٹیمیں جائے حملہ تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا، پورا علاقہ دھماکوں اور آگ کی لپیٹ میں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha