حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام موسیٰ صدر نے امل تحریک کے سینئر اراکین کی تربیتی کلاس میں "اسرائیل کی مطلق برائی" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ہم اسرائیل کو "شر مطلق" یعنی مکمل برائی سمجھتے ہیں۔ دنیا میں اسرائیل سے بدتر اور کوئی چیز نہیں ہے۔
اگر شیطان اور اسرائیل کا مقابلہ کریں،تو اسمیں اسرائیل شیطان سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے، اگر اسرائیل کا مقابلہ کمیونسٹوں سے ہو، تو اس صورت میں بھی کمیونسٹ سے زیادہ اسرائیل خطرناک ہے یہی ہے اسرائیل کے "شر مطلق" ہونے کا مطلب۔
میری ذاتی تحقیق اور ایمان کے مطابق، میں نے دنیا میں اسرائیل سے زیادہ خطرناک کوئی طاقت یا ادارہ نہیں دیکھا۔
(ماخذ: کتاب گام به گام با امام، صفحہ ۲۱، امام موسیٰ صدر کی امل تحریک کے سینئر اراکین کے لیے تقریر سے اقتباس)









آپ کا تبصرہ