اتوار 15 جون 2025 - 17:41
ایران کا اسرائیل پر تازہ حملہ، 50 سے زیادہ میزائل داغے جانے کی خبر

حوزہ/ صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے صہیونی مقبوضہ علاقوں کی طرف 50 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب سے صہیونی مقبوضہ علاقوں کی طرف 50 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ریڈار سسٹمز نے ایران کی سرزمین سے داغے جانے والے پچاس بیلسٹک میزائلوں کی نشاندہی کی ہے، جن کا ہدف غاصب اسرائیلی حکومت کے مختلف علاقوں کو قرار دیا گیا ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران نے حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں سخت اقدامات کا اعلان کر رکھا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، ایران کا یہ اقدام ایک منظم اور واضح پیغام ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

اب تک حملے کی تفصیلات اور ممکنہ نقصانات سے متعلق صہیونی فوج یا حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، تاہم بعض غیر مصدقہ رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ان حملوں کے بعد صہیونی فضائی دفاعی نظام کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha