اتوار 23 مارچ 2025 - 14:48
جنوبی لبنان پر صہیونی حملہ، 6 شہید، 31 زخمی

حوزہ/ قابض صہیونی فوج نے آج جنوبی لبنان پر وحشیانہ فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 31 زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فوج نے آج جنوبی لبنان پر وحشیانہ فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 31 زخمی ہو گئے۔

لبنانی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے "صور"، "الجباع"، "وادی الزہرانی" اور "حوش السید علی" سمیت جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا۔

لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں متعدد عام شہری زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، آج صبح شمالی فلسطین کے شہر "متولا" پر نامعلوم سمت سے راکٹ حملہ ہوا تھا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کے جواب میں لبنان پر بمباری کی گئی۔

بنیامین نیتن یاہو نے ذاتی طور پر لبنان پر وسیع پیمانے پر حملے کا حکم دیا، جس کے بعد 50 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنانی وزیر دفاع میشل منسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ: ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی خودمختاری کا تحفظ کریں گے۔

اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

صہیونی حملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ عالمی ادارے اور مسلم ممالک تاحال خاموش ہیں۔ کیا لبنان پر صہیونی جارحیت کو روکنے کے لیے کوئی مؤثر اقدام کیا جائے گا؟

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha