حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر نہبندان کے امام جمعہ حجت الاسلام احمد نجمی پور نے علمائے کرام کو اسلامی معاشروں کے لیے بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا: شیعہ اور سنی وحدت کی اہمیت و ضرورت سے غافل نہیں رہنا چاہیے کیونکہ ولایتمداری اس اتحاد کا سب سے بنیادی عنصر ہے اور اسے ہر حال میں محفوظ رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: ہمارا مشترکہ دشمن کسی بھی طرف سے سر اٹھا سکتا ہے خواہ وہ شیعہ کے نام پر ہو، اہل سنت کے نام پر ہو یا صہیونیوں کے ذریعے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ وحدت ہی ہم سب اور دینِ اسلام کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں شیعہ اور سنی ہمیشہ ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اس راہ میں بھرپور جدوجہد کی ہے۔ اس سلسلے میں یہ حقیقت واضح ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار، جو اہل سنت کے مجاہدین میں سے تھے، اسلام کی عزت و سربلندی کا باعث بنے اور اسی طرح شہید سید حسن نصر اللہ اور صفی الدین، جو شیعہ مجاہدین تھے، اسلامی دنیا کے وقار کا سبب بنے۔
امام جمعہ نہبندان نے کہا: انقلاب اسلامی کے دونوں رہبروں (امام خمینی رہ و رہبر معظم سید علی خامنہای دام عزہ) نے شیعہ و سنی وحدت کو کبھی سیاسی نظر سے نہیں دیکھا بلکہ ان کی ہمیشہ یہی تمنا رہی کہ فلسطین اور غزہ آزاد ہوں اور امت مسلمہ سرفراز ہو۔
انہوں نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب نے کیا ہی خوبصورت بیان فرمایا کہ "اسلامی دنیا کا عظیم تمدن، برادران اہل سنت کی موجودگی کے بغیر ممکن نہیں"۔
حجت الاسلام نجمی پور نے علمائے تشیع و تسنن کو دین کی شناخت قرار دیتے ہوئے کہا: ہمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اپنے کردار، گفتار اور عمل سے اس شناخت کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھیں۔
آپ کا تبصرہ