۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محمدامین راستی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اتحاد عالمی استکبار کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مولوی محمد امین راستی نے گذشتہ روز شہر سنندج میں اہلسنت علماء کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: دشمن نے شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی بہت کوششیں کی ہیں لیکن الحمد للہ ہمارے صوبہ میں اتحاد و وحدت کی بہت اچھی فضا ہے۔

شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: جو افراد شیعہ اور اہل سنت کے درمیان اختلافات ایجاد کرتے ہیں وہ نہ تو شیعہ ہیں اور نہ اہل سنت۔ بلکہ ان افراد کو مسلمان اور دین اسلام کا پیروکار بھی نہیں کہنا چاہیے۔

اہلسنت کے اس عالم دین نے کہا: شیعہ اور اہلسنت کا اتحاد عالمی استکبار کے لیے ڈراؤنا خواب ہے۔ دشمن مسلم ممالک کی ثروت کو لوٹنے کے لیے مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرتا ہے۔

مولوی محمدامین راستی نے کہا: ہم مسلمانوں کے درمیان اتحاد ہماری طاقت میں اضافہ کرے گا اور مسلم ممالک کی ثروت بھی دشمن کے ہاتھوں لٹنے سے محفوظ رہے گی۔

انہوں نے اہلسنت علماء اور طلباء کو مخاطب کرکے کہا: آپ شیعہ برادران سے اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں اور کسی فرد یا گروہ کو اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کے درمیان اختلافات ایجاد کرے۔

انہوں نے کہا: بعض فرقے ملک اور صوبہ کردستان میں دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے دشمن کی مالی امداد کی عوض اپنا دین اور آخرت بیچ دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .