حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اہلسنت کے مفتی شیخ مهدی الصمیدعی نے جرائم پیشہ گروہ داعش کے سربراہ کی گرفتاری کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا: "بوکا" نامی زندان میں امریکیوں نے البغدادی سے بہت زیادہ تعاون کیا۔
عراق میں اہلسنت کے مفتی نے دیوان وقف سنی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس دیوان کے سابق صدر عبد اللطیف الہمیم ایک اسلامی بینک میں صدام حسین کی بیٹی کے ساتھ شریک ہے۔
شیخ الصمیدعی نے مزید کہا : دیوان وقف سنی ایک مافیا کے قبضے میں ہے اور جو شخص اس مافیا کے فیصلوں کو نہ مانے وہ اس دیوان کا صدر نہیں بن سکتا۔