۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ مهدی الصمیدعی مفتی اهل سنت عراق
پارلیمنٹ میں جس اہلسنت نمائندے نے قابض افواج کے انخلاء کے حق ووٹ نہیں دیا وہ عراق کا خائن ہے

حوزہ / عراق میں اہلسنت کے خطیب "شیخ مهدی الصمیدعی" نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جس اہلسنت نمائندے نے بھی غیر ملکی قابض افواج کے انخلاء کے حق میں ووٹ نہیں دیا اس نے مذہب اہل سنت سے خیانت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اہلسنت کے مفتی شیخ مهدی الصمیدعی نے کہا کہ جس اہلسنت نمائندے نے بھی عراق سے غیر ملکی قابض افواج کے اس ملک سے چلے جانے کے حق میں ووٹ نہیں دیا اس نے مذہب اہل سنت سے خیانت کی ہے۔

عراق میں اہل سنت دارالافتاء نے مفتی شیخ مہدی کے حوالے سے فیس بک پیج پر لکھا کہ عراقی پارلیمنٹ کے جس اہل سنت میں نے اس ملک سے غیر ملکی قابض فوج کے انخلاء کے حق میں ووٹ نہیں دیا ہے اس نے مذہب اہل سنت اور عراق سے خیانت کی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے ابتدائی دنوں میں عراقی پارلیمنٹ نے عراق میں موجود امریکی اور دیگر تمام غیر ملکی افواج کے اس ملک سے انخلاء کے متعلق بل پاس کیا تھا اور اب عراقی پارلیمنٹ کے ممبران کی طرف سے یہ مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے کہ اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے عراق سے غیر ملکی افواج کو نکال باہر کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .