۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ دیدار نخست وزیر عراق با رهبر معظم انقلاب

حوزہ  /  عراقی صادقون تنظیم کے رہنما محمد البلداوی نے کہا کہ فاتح کمانڈروں کی شہادت کے بارے میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مصطفیٰ الکاظمی کو مخاطب قرار دیتے ہوئے دئیے گئے بیانات سے امریکیوں کو یہ پیغام ملتا ہے کہ ایران نے  اس واقعے کو فراموش نہیں کیا ہے  اور نہ کبھی فراموش کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی صادقون تنظیم  کے رہنما محمد البلداوی نے کہا کہ فاتح کمانڈروں (شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس) کی شہادت کے بارے میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مصطفیٰ الکاظمی کو مخاطب قرار دیتے ہوئے دئیے گئے بیانات سے امریکیوں کو یہ پیغام ملتا ہے کہ ایران نے  اس دہشت گردی کے واقعے کو فراموش نہیں کیا ہے  اور نہ کبھی فراموش کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی طرف سے  شہید سردار سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کی تحقیقات کا عمل ابھی بھی سستی کا شکار ہے. 

محمد البلداوی نے مزید بتایا کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے بیانات میں  بغداد ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعے کے بارے میں مصطفی الکاظمی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ، اس دہشت گردی  کی وجہ سے داعش پر فتح حاصل کرنے والے  کمانڈروں کی شہادت ہوئی ، یہ امریکہ کے لئے واضح پیغام ہے کہ ایران نے اس دہشت گردی کے واقعے کو  فراموش نہیں کیا ہے  ، نہ اسے فراموش  کرے گا اور امریکہ کو اسکا سختی سے جواب دیا جائے گا. 

عراقی صادقون تنظیم  کے رہنما نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ بغداد ایئر پورٹ پر دہشت گردوں کی کارروائی کرنے والے فریق کا پتہ چل گیا ہے اور امریکہ نے اس آپریشن کے لئے واضح طور پر منصوبہ بنایا تھا ، پھر بھی الکاظمی حکومت اور تفتیش کاروں کی جانب سے اس دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کا عمل بہت ہی سست روی کا شکار ہے. 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ، عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی سے ملاقات کے دوران ، اس بات پر زور دیتے ہوئے  کہ ایران ،امریکہ کو  شہید سردار قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں دنداں شکن جواب دے گا  کہا کہ  شہید سردار قاسم سلیمانی عراق کے مہمان تھے اور عراق  کی سرزمین  پر  شہید کر دیا گیا تھا  اور امریکہ نے بھی اس جرم کا اعتراف کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .