حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے گزشتہ روز ہندوستانی سکویرٹی فورس کے اہلکاروں نے وہاں لگے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سلیمانی کے پوسٹرز کی مبینہ بے حرمتی کی جس پر کشمیری عوام میں شدید غصے اور ناراضگی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس کے خلاف سخت احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا۔
احتجاج کے دوران عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے بیچ ٹکراؤ بھی ہوا۔ اسکے بعد کشمیری عوام کے سخت ردعمل اور موقع کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی فورس نے اپنے اقدام پر اظہار پشیمانی کیا اور قائد انقلاب اسلامی اور شہید قاسم سلیمانی کے پوسٹر خود ہی چسپاں کر دئے۔
ویڈیو میں ایک ہندوستانی سکیورٹی افسر کو بھی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور شہید قاسم سلیمانی کی ایک تصویر ہاتھوں میں بلند کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ افسر کے اس اقدام کے بعد وہاں حاضر کشمیری عوام نے لبیک یا حسین اور لبیک یا خامنہ ای کے بھرپور نعرے لگائے۔