۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
رئیس جمهور در منزل سردار سلیمانی

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کے گھر میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو میں ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی اسلام کی راہ میں جدوجہد اور کارہائے نمایاں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے آج صبح سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کے گھر میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو میں ان کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی اسلام کی راہ میں جدوجہد اور کارہائے نمایاں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کل رات رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنرل سلیمانی کے گھر میں ان کے اہل خانہ سے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرمایا کہ جنرل سلیمانی اللہ کی راہ میں کسی سے خوفزدہ نہیں تھے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے شہید کے اہل خانہ اور پورے ایرانی عوام کے لئے صبر عظیم کی دعا کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم نے دیکھا کہ عوام کا جم غفیر سڑکوں پر آیا۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس جمعہ کی رات بغداد میں امریکہ  کی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .