۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حسن روحانی

حوزه/ایرانی صدر نے کہا کہ دشمنوں نے ایرانی عوام کو ان کے دباؤ کے آگے جھکنے کی سازشیں رچیں لیکن وہ بے سود ثابت ہوئیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ دشمنوں نے ایرانی عوام کو ان کے دباؤ کے آگے جھکنے کی سازشیں رچیں لیکن وہ بے سود ثابت ہوئیں۔ مشرقی آذربائیجان صوبہ کے اپنے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے روحانی نے ایرانیوں کے خلاف دشمنوں کی سازشوں اور چالوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ ایرانی عوام اپنے راستے پر چلتے رہیں گے اور کسی دباؤ کے آگے سرنگوں نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر دباؤ اور بندشوں کے باوجود ہماری غیر تیل بر آمدات اطمینان بخش اور اچھی حالت میں ہیں جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پورا ملک محنت کر رہا ہے اور آج ہمیں مزید ترقی کے لیے اپنی کوشوں میں مزید اضافہ کی ضرور ت ہے۔

انہوں نے آذربائیجانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام نے کبھی دشمنوں کو جیتنے نہیں دیا اور اپنی آزادی و تشخص اور وقار کا تحفظ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورے کا مقصد زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا اور زلزلہ زدگان کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بوستان آباد ریلوے سے لوگ بہت خوش ہیں اور میانہہ ۔بوستان آباد ریلوے کو تبریز سے جوڑنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .