۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
بانوی تایلندی در حرم رضوی به دین اسلام مشرف شد
تھائی لینڈ کی ایک خاتون نے حرم امام رضا علیہ السلام میں دین اسلام قبول کرلیا

حوزہ / تھائی لینڈ کی ایک خاتون نے حرم امام رضا علیہ السلام میں دین اسلام قبول کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک جوان خاتون نے آستانہ قدس رضوی(علیہ السلام) میں غیر ایرانی زائرین کے دفتر میں اپنی زبان پر کلمۂ شہادتین جاری کرکے اپنے لئے دین مبین اسلام کا انتخاب کیا ہے۔

مالیلا سودانساوو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں نے جب سے دین اسلام کے متعلق جانا میں نے اس دن میں محبت اور شفقت کے سوا کچھ نہیں دیکھا ہے۔ میں نے مطالعہ اور تحقیق کے بعد خلوص دل سے اس دین کو قبول کیا اور میں اپنے اس انتخاب پر بہت خوش ہوں۔

اس نو مسلم خاتون نے مزید کہا: جس چیز کا(مغربی) میڈیا پروپیگنڈہ کرتا ہے اس کے اور حقیقت کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہے۔

مالیلا سودانساوو نے کہا: جب میں ایران آئی اور مسلمانوں کے حسنِ سلوک کو دیکھا تو مجھ پر حقیقت آشکار ہوگئی۔

تھائی لینڈ کی اس تازہ مسلمان خاتون نے کہا: دین اسلام خواتین کو بہت زیادہ احترام اور عزت دیتا ہے اور معاشرے میں حجاب کو خواتین کے لیے سکون اور ان کی ترقی اور پیشرفت کا باعث قرار دیتا ہے۔

مالیلا سودانساوو نے کہا: میرے اس انتخاب پر میرے خاندان کو کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ میں نے بہترین فیصلہ کیا ہے اور اپنے لئے ایسے دن کا انتخاب کیا ہے جو میری خوشبختی کا ضامن ہے۔

اس تھائی لینڈ کی خاتون نے کہا: میں نے پہلی بار ایران  آ کر حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے اور حرم امام رضا علیہ السلام میں داخل ہوتے وقت میرے دل میں جو تلاطم تھا اسے میں بیان نہیں کر سکتی۔

اس نو مسلم خاتون نے کہا: جب میں نے اپنی زبان پر کلمۂ شہادتین جاری کیا تو میں نے اپنے وجود میں ایسی روحانی کیفیت محسوس کی جس کا احساس اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں کیا تھا۔اس لمحہ میں نے امام رضاعلیہ السلام سے آرزو کی کہ دنیا میں امن و سکون قائم ہو اور دنیا میں کوئی جنگ نہ ہو۔

آستانۂ قدس رضوی (علیہ السلام) میں غیر ایرانی زائرین سے متعلق دفتر کے مدیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کے باوجود آپ نے دین اسلام کے اصلی مصادر اور بالخصوص قرآن کریم کا مطالعہ کرکے دین اسلام کی شناخت حاصل کی ہے۔ آپ نے بہترین اور کامل ترین کا انتخاب کیا ہے اور یہ دین اسلام کی فتح  و کامرانی کی علامت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .