۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تھائی لینڈ میں پہلی مسلم خاتون گورنر مقرر

حوزہ/ 57 سالہ پتی موہ سعدی یامو کو تھائی لینڈ کے ایک صوبے کی پہلی مسلم خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،57 سالہ پتی موہ سعدی یامو کو تھائی لینڈ کے ایک صوبے کی پہلی مسلم خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انکی تقرری کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی۔پتی موہ سعدی یامو کے گورنر بننے سے تھائی لینڈ میں مسلم خواتین کی حالت میں سدھار کا اشارہ ملتا ہے۔ پتی موہ سعدی یامو کوجنوبی صوبے پتانی کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

بودھ مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت والے ملک تھائی لینڈ میں پتی موہ سعدی یامو کو وزارت داخلہ میں کام کرنے کا 29 برس کا تجربہ ہے۔ وہ ناراتھی وتی صوبے کی نائب گورنر بھی رہ چکی ہیں۔

تھائی لینڈ میں پہلی مسلم خاتون گورنر مقرر

پرنس آف سانگکلا یو نیورسٹی کے اکیڈمک،ریسرچ اور غیر ملکی امور کے شعبے کی نائب انچارج یاسمین ستار کے مطابق، پتی موہ سعدی یامو کی گورنر کے طور پر تقرری ملکی سیاست میں مسلم خواتین کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے 77 صوبوں میں چار صوبوں پتانی،یالا،ناراتھ وتی اور سانگکلا میں کئی دہائیوں سے نیشنل ریولوشنری فرنٹ کے باغی گروہ کی شورش جاری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .