۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مسجد امام(ره) اصفهان

حوزہ/ صوبۂ اصفہان ایران کے مرکز برائے امورِ مساجد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ابطحی نے کہا کہ اصفہان میں تقریباً 5,370 مساجد ہیں جن میں سے تقریباً 4,000 مساجد فعال ہیں اور صوبے بھر میں 3,500 سے زیادہ امام جماعت مختلف علاقوں کی مساجد میں نماز جماعت اور تبلیغی سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصفہان/حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد صادق ابطحی نے اصفہان کے گورنر سید رضا مرتضوی سے ملاقات کے دوران،مرکز برائے امورِ مساجد کی تاسیس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکز برائے امورِ مساجد 1368 شمسی میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ امام خامنہ ای کے حکم سے تہران میں قائم کیا گیا تھا اور 1375 شمسی میں آیۃ اللہ العظمی مظاہری کی اصفہان آمد کے بعد اس صوبے میں بھی مرکز برائے امورِ مساجد قائم ہوا۔

صوبۂ اصفہان کے مرکز برائے امورِ مساجد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اس سے قبل مساجد کے انتظامی امور حجۃ الاسلام کوچک زادہ اور حجۃ الاسلام صالحیان کے ذمے تھے اور تقریباً ایک سال سے اس مرکز کا انچارج بندہ حقیر ہے لہذا میں نے ہمیشہ صوبۂ اصفہان کی مساجد کے امور کو روایتی انداز سے نکال کر منظم کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصفہان کے شمالی اور جنوبی اضلاع سمیت 16 اضلاع میں مرکز برائے امورِ مساجد موجود ہیں اور مجموعی طور پر یہی دفاتر تقریباً 90 شہروں اور قصبوں میں قائم ہیں۔

حجۃ الاسلام ابطحی نے کہا کہ اس مرکز کی ذمہ داریوں میں اصفہان کی مساجد کے امور کو منظم کرنا،مختلف مساجد میں امامِ جماعت کا انتخاب، تقرری اور مساجد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تقرری جیسے امور شامل ہیں؛ماضی میں وقف شدہ مساجد دفترِ اوقاف کی نگرانی میں تھیں،لیکن کچھ عرصہ پہلے ایک معاہدے کے ذریعے ان مساجد کی ذمہ داری مرکز برائے امورِ مساجد کے ذمے لگائی ہے۔

صوبۂ اصفہان میں مرکز برائے امورِ مساجد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ صوبے بھر میں تقریباً 5,370 مساجد موجود ہیں جن میں سے تقریباً 4,000 مساجد فعال ہیں اور 3,500 سے زیادہ علمائے کرام، نمازِ جماعت کی امامت اور تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف اصفہان شہر میں تقریباً 1,100 مساجد موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .