حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پوری دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس کے دفتر نے حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کی ولادت اور نئے سال کی آمد کے موقع پر آیت اللہ اعرافی کے مبارکبادی پیغام کا جواب دیا۔
پوپ فرانسیس کے دفتر کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
آیت اللہ علی رضا اعرافی
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ
پوپ فرانسس نے مجھ سے کہا ہے کہ کرسمس اور نئے سال کی مناسبت سے آپ نے حوزہ علمیہ کی جانب سے جو مبارکبادی کا پیغام ارسال کیا ہے اس سلسلے میں آپ کا شکریہ ادا کروں۔ پوپ فرانسیس دنیا میں مفاہمت، بھائی چارے اور امن کے لیے دعا کرتے ہیں، اور حسن نیت کے ساتھ تعمیر دنیا کی دعوت دینے والے، اور اس امر میں کوشش کرنے والے تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو انسانی اقدار اور خدا کے عطا کردہ حقوق کے لیے انتہائی مناسب امر ہے۔
پوپ فرانسیس آپ سب کے لیے خلوص دل سے دعا گو ہیں کہ خدا آپ پر نعمتوں کا نزول فرمائے۔
کارڈینل پیٹرو پیرولن
ریاست ویٹیکن کے سیکرٹری