۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
صوبہ گلستان میں سیلاب کا منظر

حوزہ/ ایران میں دینی مدارس کے سربراه آیت الله اعرافی نے صوبہ گلستان اور مازندران میں نمائندگان ولی فقیہ کے نام اپنے پیغام میں علماء و طلباء دینی کے سیلاب سے متأثرہ افراد کی مدد کے لئے آمادہ باش ہونے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ ہائے علمیہ کے ڈائریکٹر آیت الله اعرافی نے صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ  آیت الله نورمفیدی کے نام لکھے اپنے پیغام میں لکھا:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت آیت الله نورمفیدی«دامت برکاته»

سلام علیکم۔ نئے سال  میں جنابعالی اور صوبے کے عزیز عوام کی سلامتی اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

صوبہ گلستان اور آق قلا اور اسی طرح صوبے کے دوسرے علاقوں میں سیلاب کی تباہیوں کی  اندوہناک خبریں ملی ہیں جس کی وجہ سے بہت دکھ ہوا۔ اپنے ہموطنوں کی خدمت میں افسوس اور ہمدردی کے اظہار کے ساتھ ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ دینی مدارس کے علماء اور طلباء ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے متأثرہ افراد کی مدد کے لئے آمادہ ہیں اور امید کرتا ہوں کہ ملک کے صاحب اقتدار حضرات، عوام الناس اور حوزہ ھای علمیہ بالخصوص شمالی علاقہ جات میں موجود صوبے کے حوزوی مدارس کے افراد جہاں تک ممکن ہو ان سیلاب سے متأثرہ ہموطنوں کی مدد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

علی رضا اعرافی، ڈائریکٹر حوزہ ہائے علمیہ

واضح رہے کہ  آیت الله اعرافی نے  صوبہ مازندران میں موجود نمائندہ ولی فقیہ آیت الله طبرسی کے نام لکھے گئے اپنے پیغام میں بھی سیلاب سے متأثرہ اافراد کی مدد کے لئے علماء اور دینی طلباء کی امداد کے لئے تیار ہونے کی اعلان کی ہے۔ ان کے اس پیغام میں آیا ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت آیت الله طبرسی «دامت برکاته»

سلام علیکم۔ نئے سال میں جنابعالی اور صوبے کے عزیز عوام کی سلامتی اور کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

صوبہ مازندران اور اس کے ملحقہ دوسرے علاقوں  میں سیلاب کی تباہیوں کی  اندوہناک خبریں ملی ہیں جس کی وجہ سے بہت دکھ ہوا۔ اپنے ہموطنوں کی خدمت میں افسوس اور ہمدردی کے اظہار کے ساتھ ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ حوزہ ہائے علمیہ کے علماء و طلباء ملک کے شمالی علاقوں میں آنے والے سیلاب سے متأثرہ افراد کی مدد کے لئے آمادہ ہیں اور امید کرتا ہوں کہ ملک کے صاحب اقتدار حضرات، عوام الناس اور حوزہ ھای علمیہ بالخصوص شمالی علاقہ جات میں موجود صوبے کے دینی مدارس کے افراد جہاں تک ممکن ہو سکا ان سیلاب سے متأثرہ ہموطنوں کی مدد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

علی رضا اعرافی، ڈائریکٹر حوزہ ہائے علمیہ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .