۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیلاب

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے حالیہ دنوں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ایک پیغام جاری کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی نے حالیہ دنوں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ایک پیغام جاری کیا۔

پیغام کا متن، درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملک کے بہت سے مقامات پر خوفناک اور تباہ کن سیلاب نے بہت سے لوگوں کو جانی و مالی اور جذباتی نقصان پہنچایا ہے۔ میں اس حادثے کے تمام غم رسیدہ لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ملک کے محترم عہدیداروں سے ان نقصانات کی تلافی کے لیے ضروری تدابیر اختیار کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بڑی تیزی سے عہدیداروں کے پہنچنے اور سیلاب زدہ افراد کی مدد کے لیے عوامی یا سرکاری امدادی ٹیموں کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا بھی میں ضروری سمجھتا ہوں۔ ان دردناک آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اس طرح کے خدا پسندانہ اقدامات اور لگاتار کوششیں، ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ میں خداوند عالم سے سبھی کے لیے توفیق کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
30 جولائي 2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .